ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں رہائش رکھنے سے انکار

13

ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں رہائش رکھنے سے انکار۔۔ روزانہ ٹرمپ ٹاور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر واشنگٹن جائیں گے۔۔۔نیویارک کا ففتھ ایونیو شہریوں کے لئے بند کرنے پر غور
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارادہ ظاہر کیا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس میں رہائش نہیں رکھیں گے اور روزانہ بذریعہ ہیلی کاپٹر نیویارک سے وائٹ ہاؤس واشنگٹن جائیں گے انہوں نے اپنے مشیروں سے پوچھا ہے کہ ان کی سرکاری مصروفیات کا شیڈول کچھ اس طرح ترتیب دیا جائے کہ وہ ٹرمپ ٹاور میں واقع اپنے پینٹ ہاؤس سے ہی فرائض سرانجام دے سکیں۔۔ جب ضروری ہو تو وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر وائٹ ہاؤس پہنچ جائیں گے۔۔ یہ ابھی تک واضح نہیں کہ تقریبا نوے منٹ کی ہیلی کاپٹر کی پرواز کا یومیہ خرچ امریکی حکومت برداشت کرے گی یا وہ اپنے ذاتی خرچ پر وائٹ ہاؤس جایا کریں گے۔۔۔ امید ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس منتقل بھی ہوئے تو وہ ہرصورت ویک اینڈ نیویارک میں گذارا کریں گے۔۔۔ دوسری طرف پولیس نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیویارک میں واقع رہائش گاہ ٹرمپ ٹاور کو جانے والی سڑک ففتھ ایونیو عام شہریوں کے لئے بند کرنے پرغور کررہی ہے پولیس حکام اور سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ حفاظتی نقطہ نظر سے ففتھ ایونیو کو بند کرنا ضروری ہے ۔۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ففتھ ایونیو کو عام شہریوں کے لئے اس لئے بند کیا جارہا ہے تاکہ امریکی صدر کو مظاہرین سے محفوظ رکھا جاسکے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.