اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقے میں 5سو گھر بنانے کا منصوبہ

اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں پانچ سو نئے یہودی گھروں کی تعمیرکا اعلان کیا ہے، امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کےبعد اسرائیل کا نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا یہ پہلا منصوبہ ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق یہ منصوبہ 2014 سے زیر التوا تھا۔نئی یہودی بستی کی تعمیر پر اقوام متحدہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مندوب نکولے ملادنوف نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل اقدام کے بعد مشرق وسطی میں صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے فلسطینی ریاست کو وہ خطرات لاحق ہورہے ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو نئی یہودی بستیوں کی تعمیر سے روکے

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.