امریکی صدارتی انتخابات منگل کو کیوں ہوتے ہیں؟

in4

امریکا میں منگل کو صدارتی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی عوام رہنماء کا انتخاب صرف منگل کے دن ہی کرتے ہیں؟جی ہاں واقعی امریکی صدارتی انتخابات ہمیشہ منگل کے دن ہی ہوتے ہیں مگر اس کی وجہ کیا ہے؟

امریکا میں آج تاریخی صدارتی انتخابات ہونے جارہے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ امریکی عوام آئندہ چار سال کے لیے اپنے رہنماء کا انتخاب صرف منگل کے دن ہی کرتے ہیں؟درحقیقت 1788ء سے 1845ء کے درمیان امریکی ریاستیں اپنی مرضی سے ووٹنگ کے دن کا تعین کرتی تھیں جس کے نتیجے میں اکثر انتشار پیدا ہوجاتا تھا کیونکہ ان انتخابات کا معیار ‘کافی مضحکہ خیز’ ہوتا تھا، جس کی وجہ ملک بھر میں مختلف اوقات میں انتخابی عمل مکمل ہونا تھا۔1972 میں ایک قانون کی منظوری دی گئی جس کے تحت ریاستی انتخابات کو صدارتی انتخاب سے 34 دن پہلے کرانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ جس کے بعد بیشتر الیکشن نومبر میں ہونے لگے۔اُس وقت چونکہ امریکی معاشرہ زرعی تھا لہذا نومبر میں کاشتکاری تو ختم ہوچکی ہوتی تھی مگر سردیوں کا آغاز نہیں ہوا ہوتا تھا اسی لیے یہ ووٹنگ کے لیے بہترین وقت قرار پایا۔مگر صدارتی انتخابات 18 ویں صدی کے اختتام اور 19 ویں صدی کے آغاز میں متنازع ہونے لگے کیونکہ اس وقت کمیونیکیشن رابطے سست رفتار تھے اور نتائج کے اعلان کو ہفتوں بلکہ مہینوں لگ جاتے تھے۔پیر کو اس لیے زیرغور نہیں لایا گیا کیونکہ اتوار کی تعطیل کے بعد لوگوں کو پولنگ کے لیے دور دراز کا سفر نہ کرنا پڑے جبکہ بدھ کو بھی مارکیٹ ڈے کی وجہ سے مسترد کیا گیا جس کے دوان کاشتکار پولنگ کا حصہ بننے سے قاصر رہتے۔تو آخر میں یہ فیصلہ ہوا کہ امریکی صدارتی انتخابات منگل کو ہوا کریں گے اور 1845ء میں کانگریس نے قانون کی منظوری دی کہ نومبر کے پہلے منگل کو ان انتخابات کا انعقاد ہوگا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.