ٹرمپ کی برتری۔۔۔ کینیڈا جانے کے خواہشمندوں کا دھاوا، ویب سائٹ کریش

in8

ڈونالڈ ٹرمپ کی برتری۔۔۔ امریکا چھوڑ کر کینیڈا جانے والوں کی وجہ سے کینیڈا کی امیگریشن ویب سائٹ کریش کرگئی ہے۔
سٹیزن اینڈ امیگریشن کینیڈا کی آفیشل ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ٹرمپ کی برتری کے بعد لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد امریکا چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں۔۔۔کینیڈا کی مذکورہ ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرنے کے مختلف طریقوں کی پیشکش کی جاتی ہے کہ آیا کوئی شخص یہاں محض رہنا چاہتا ہے یا ملک کی شہریت حاصل کرنا چاہتا ہے، تاہم اب جب اس ویب سائٹ تک رسائی کی کوشش کی گئی تو اس کا ویب پیج نہیں کھلا۔۔۔جیسا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی برتری سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ وہ امریکا کے اگلے صدر بننے کے قریب ہیں، ایسے میں ان کے مخالفین میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔۔۔ملک چھوڑنے کے حوالے سے اسی قسم کا دباؤ اس وقت بھی دیکھنے میں آیا تھا جب برطانیہ میں یورپی یونین سے انخلاء کے حوالے سے ریفرنڈم ہونے جارہا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.