ڈونالڈ ٹرمپ کا 30 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنیکا اعلان

سی بی ایس کو ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والوں، گینگسٹروں اور منشیات فروخت کرنے والے پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔۔۔۔

نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران کیے اپنے ایک اور وعدے کی تصدیق کی کہ وہ میکسیکو کے ساتھ متصل سرحد پر دیوار تعمیر کروائیں گے۔ ۔۔امریکا میں اس وقت تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ غیر رجسٹرڈ تارکین وطن موجود ہیں جن میں سے زیادہ تر میکسیکو سے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دیوار تو سرحد کے بعض حصوں کے لیے مناسب ہے لیکن بعض حصوں میں باڑ بھی لگائی جا سکتی ہے۔۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہم جنس پرست شادیوں  کا مسئلہ سپریم کورٹ نے  حل کردیا۔۔۔ اس لئے انہیں بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں۔۔ سیاہ فام ، مسلمان اور لاطینو  شہریوں کو ان کے حامیوں کی جانب سے تشدد کانشانہ بنائے جانے کی خبروں پر انہوں نے  دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاملہ رکنا چاہئیے ہمیں امریکا کو متحد کرکے آگے چلنا ہے۔۔۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ وہ ایک ڈالر سالانہ تنخواہ وصول کریں گے جبکہ وہ اپنے عہدہ صدارت کے دوران کوئی چھٹیاں نہیں کرینگے۔۔۔یادرہے کہ صدر امریکا کی تنخواہ چالیس ہزار ڈالر سالانہ ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.