فلوریڈا، شورمچانے پر میزبان خاتون نے مہمانوں کو گولیاں مار دیں

پاناما سٹی میں 32 سالہ ایلانہ انیٹ سیول اپنے گھر پر ایک جوڑے کی میزبانی کر رہی تھیں جب بظاہر ان کے مہمانوں نے زیادہ شور مچایا، جس پر ایلانہ نے انھیں گھر سے نکل جانے کے لیے کہا۔ تاہم بات نہ ماننے پر انھوں نے اپنے دونوں مہمانوں کی ٹانگوں میں گولیاں مار دیں۔۔۔۔۔متاثرہ جوڑے کو ہسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔۔ایلانہ سیول پر مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔ادھر ایلانہ کے بوائے فرینڈ نے پولیس سے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے ہی ایلانہ کو پستول لانے کا مشورہ دیا تھا۔ اور ایلانہ کو کہہ رکھا تھا کہ اگر کوئی شخص آپ کی پراپرٹی پر موجود ہو اور تین مرتبہ وہاں سے جانے کے کہنے کے باوجود وہ روانہ نہ ہو تو آپ اسے گولی مار سکتے ہیں۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.