نیویارک کے علاقے برونکس میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ

نیویارک کے علاقے برونکس میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس افسر موقع پر ہلاک ہوگیا

رپورٹ کے مطابق نائن ون ون پر موصول ہونے والی کال پر  سارجنٹ پال ٹوزولو Paul Tuozzoloاپنے ساتھی سارجنٹ عمانویل کوو Emmanuel Kwoکے ہمراہ برونکس میں واقع اپارٹمنٹ کے باہر پہنچے ہی تھے کہ سرخ جیپ میں فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں نے بھاری ہتھیاروں سے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سارجنٹ پال موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا۔۔۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو بھی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت مینوئل روزالیز کے نام سے ہوئی ہے  مینوئل عادی مجرم ہے اور اس پر پہلے سے بھی سترہ مقدمات درج ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.