فضائی آلودگی ، دہلی کے تمام سکول بند،مصنوعی بارش پر غور

Traffic moves along a road shrouded in haze in New Delhi, India, on Monday, Jan. 20, 2014. India, China and Brazil, three of the largest developing nations, joined the U.S. in a list of the biggest historical contributors to global warming, according to a study by researchers in Canada. Photographer: Kuni Takahashi/Bloomberg via Getty Images

فضائی آلودگی کے باعث دہلی کے تمام سکول بند، مصنوعی بارش پر غور .. دہلی میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سرکاری طور پر چند اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد ریاست کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے سرکاری طور پر چند اقدامات کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے آئندہ تین دنوں کے لیے دہلی کے تمام سکول کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے اس کے علاوہ مصنوعی بارش پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔دہلی میں گذشتہ ایک ہفتے سے حالات خراب ہیں ۔ فضائی آلودگی میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ آنکھیں جلنے لگی ہیں اور گلے میں چبھن کا احساس ہوتا ہے۔ایسی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت نے دس نکاتی پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔کجیریوال نے کہا کہ ہمیں یہ اندازہ نہیں تھا کہ آلودگی کی سطح اس خطرناک حد تک بڑھ جائے گی۔ ہم فصلوں کے پیال جلانے کو ہی اس کا واحد سبب قرار نہیں دیتے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.