ڈونلڈ ٹرمپ کون ہیں؟ کیا کرتے رہے ہیں؟

in9

متنازعہ ترین ہونے کے باوجود امریکہ کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں آگےڈونلڈ ٹرمپ
14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1968 میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔1971میں والد فریڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹرول سنبھالا جس کا نام بعد میں بدل کر دی ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ڈونلڈ ٹرمپ “دی ٹرمپ آرگنائزیشن ” کے صدر اور چئیرمین ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت کا اندازہ 4ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔دیگر کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی اشتہاری مہم میں اپنا نام بطور فرنچائز استعمال کرنے کا معاوضہ بھی لیتے رہے ہیں۔انہوں نے 1988، 2004 اور 2012 میں صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا عندیہ دیا۔ 2006 اور 2014 میں نیویارک اسٹیٹ کی گورنر شپ کی دوڑ میں بھی کودتے کودتے رہ گئے۔ٹرمپ ماڈل مینجمنٹ کے تحت 1995سے مس یونیورس اور مس یو ایس اے مقابلے بھی منعقد کروا رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ انتخابی مہم میں ٹرمپ اسلام دشمن اور نسل پرست کے روپ میں سامنے آئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.