حملہ آور مارے گئے

مصرمیں سینائی کے شمالی حصے بم دھماکے ہوئے، دھماکوں کے نتیجے میں 8سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ تین حملہ آور بھی مارے گئے
مصری علاقے سینائی کے شمالی حصے میں ایک کار بم حملے اور ایک بم دھماکے میں مجموعی طور پر آٹھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ مصری فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بیان کے مطابق حملہ آوروں نے پہلے ایک کار بم حملہ کیا اور اس کے بعد ایک اور بم دھماکا کیا گیا۔ فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں تین حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.