جوہری مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کیے جا سکتے، ایرانی موقف

ایران جوہری مذاکرات دوبارہ سے شروع نہیں کرے گا۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ ماجد تخت روانچی کے مطابق طے شدہ جوہری معاہدے پر دوبارہ سے بات چیت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سطح پر توثیق شدہ کسی بھی معاہدے کی پاسداری تمام فریقین پر لازم ہوتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکی حکومت اس معاہدے کی کچھ شرائط پر عمل درآمد روک سکتی ہے، جن میں یورپی بینکوں کی جانب سے ایران کو دی جانے والی ترقیاتی امداد بھی شامل ہے۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.