ٹرین حادثہ، 36 سے زائد مسافر ہلاک،100سےزائد زخمی

ایران کے شہر سمنان میں ٹرین حادثے میں36سےزائدافرادہلاک ہوگئے ہیں۔ حادثے میں سو سے زائدافراد کے زخمی ہونے کی اطلاع  ہے۔بعض ایرانی میڈیا نے ہلاکتوں کی تعداد چالیس بتائی ہے۔ اس کے علاوہ اڑتالیس کے لاپتہ ہونے کو بھی رپورٹ کیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ حادثہ شمالی ایرانی شہر سمنان کے نزدیک اس وقت پیش آیا، جب دو مسافر ریل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق برفباری اور خراب موسم کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں تاہم فوری ریلیف کے لیے ہیلی کاپٹر فعال ہو گئےہیں ۔ ایرانی صدر نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.