آگ مقبوضہ بیت المقدس کے قریب تک پہنچ گئی

اسرائیل کے مختلف شہروں میں پانچ روز سے لگی آگ مقبوضہ بیت المقدس کے قریب تک پہنچ گئی،روس، قبرص، اٹلی، کروشیا اور یونان سمیت کئی ملک مل کر بھی آگ پر قابو نہیں پاسکے،80 ہزار لوگ شہر چھوڑ کی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں
اسرائیل کے شہر حیفہ کے قریب جنگلات میں لگنےوالی آگ پر پانچویں روزبھی قابو نہیں پایا جا سکا۔۔ مختلف شہروں میں پانچ روز سے لگی آگ مقبوضہ بیت المقدس کے قریب تک پہنچ گئی۔۔آگ سےغرب اردن اور بیت المقدس کے نزدیکی گھروں کو بھی خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔
80 ہزار لوگ شہر چھوڑ کی محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ہزاروں ریزور فوجیوں کو آگ کو بجھانے کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔مختلف شہروں میں تمام تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔روس، قبرص، اٹلی، کروشیا اور یونان سمیت کئی ملک کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششیں کررہے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔اسرائیلی پولیس نے آگ لگانے کے شبہ میں 22 فلسطینی افراد کو گرفتار کرلیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.