لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی دہشت گردی

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی  فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی،جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے علاوہ شدید گولہ باری بھی کی گئی تاہم اس سے ابھی تک کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے ٹنڈر اور بروھ کے علاقوں میں فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے بعد دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔واضح رہے چند روز قبل بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کر کے پاک فوج کے سات جوانوں کو شہید کیا تھا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.