دہشتگردی کیخلاف علاقائی تعاون پر موقف تبدیل نہیں ہوا،کربی پاکستان دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرے،امریکا

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف علاقائی تعاون پر موقف تبدیل نہیں ہوا، پاکستان کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں پاکستان اور ہمسایہ ممالک دہشت گردی کیخلاف تعاون کریں،امریکا نے پاکستان سے دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واشنگٹن:پاک بھارت معاملات پربات چیت کاسلسلہ جاری ہے،جان کربی کا کہنا ہے کہ نومنتخب صدر کی ٹیم اقتدار کی منتقلی کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچ چکی ہے۔ نئی انتظامیہ کو اقتدار پرامن طور پر منتقل ہوجائےگا۔ بیس جنوری کے بعد ٹرمپ ٹیم وائٹ ہاؤس انتظامیہ بن جائے گی۔ایران سے متعلق سوال پر جان کربی نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد جاری رکھی گی لیکن ٹرمپ انتظامیہ کیا پالیسی ہوگی وہی جانتے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.