جاپانی وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ روانگی سے قبل آبے نے کہا کہ وہ اس ملاقات میں ٹرمپ کے ساتھ مستقبل کے ارادوں اور منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔ آبے کے بقول یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ دیگر عالمی رہنماؤں سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات نیو یارک کے ٹرمپ ٹاور میں ہوئی۔ ابھی تک متعدد عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ کو صدر منتخب ہونے پر ٹیلی فون پر ہی مبارکباد دی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.