نایاب گدھی کا دودھ جلد ی بیماریوں کےلئےمفید قرار

پوڈگوریکا‘بلقان ریاست مونٹی نیگرو میں نایاب نسل کی گدھی کے دودھ کو جلد کی کئی بیماریوں کیلئے مفید قرار دےدیا گیا جس کے بعد اس کی مہنگے داموں فروخت شروع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مونٹی نیگرو میں بلقان گدھی جس کی نسل تیزی سے معدوم ہو رہی ہے، کے دودھ کے بارے میں رائے پائی جاتی ہے کہ یہ کئی جلدی اور دیگر بیماریوں کے علاج میں مفید ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں نایاب بلقان نسل کی گدھی کا دودھ 54 ڈالر ( 5658 روپے) فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک گدھی یومیہ صرف 400 ملی لیٹر دودھ دیتی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.