یہ کون سی حب الوطنی ہے یہ تو ملک مخالفت ہے،کیجریوال

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے نوٹ بندي کے سلسلے میں مودی حکومت پر اپنا حملہ مزید تیز کرتے ہوئے کہا کہ اس کی حمایت کرنا ملک مخالف قدم ہوگا۔ مسٹر کیجریوال نے نوٹ بندي پر ایک نجی چینل سے انٹرویو میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے صنعتکار دوستوں کا کروڑوں کا قرض معاف کرنے کیلئے ایسا  کر رہے ہیں۔ ۔ کالے دھن والوں کو بچانے کی تیاری ہو رہی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ یہ کون سی حب الوطنی ہے یہ تو ملک مخالف ہے۔ لوگوں میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ اس پریشانی سے اب تک 55 لوگ مارے جا چکے ہیں کیا مودی حکومت کو شرم نہیں آتی جو ابھی بھی لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ کچھ دن اور برداشت کر لیں۔دوسری جانب سینئر لیڈر اور وکیل کپل سبل نے چیف جسٹس ہندوستان تیرتھ سنگھ ٹھاکر کی سربراہی بنچ سے کہا کہ اگر اس معاملہ پر یہی صورتحال برقرار رہتی ہے تو گلیوں میں تشدد بھڑک اٹھے گا، چیف جسٹس نے مختلف درخواستوں  گزاروں کی دلیلیں سننے کے بعد حکومت سے پوچھا کہ  آپ نے 500 اور 1000روپئے کے نوٹ ختم کردئے لیکن 100روپے کے نوٹوں کا کیا ہوا؟ اوراب ایم ایل شرما نے اس معاملہ میں ایک تازہ پٹیشن داخل کی ہے جس میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کیخلاف مبینہ طور پر کچھ لوگوں کو معلومات لیک کرنے  پر قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی گئی ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.