ماسٹر مائنڈ ہرمندر سنگھ بھی کیرانہ سے پکڑ لیا گیا

ہرمندر سنگھ منٹو خالصتان لبریشن فورس کے سربراہ ہیں اور گذشتہ روز انہیں ضلع پٹیالہ کی نابھا ہائی سیکورٹی جیل سے چھ ساتھیوں سمیت حملہ کرکے چھڑا لیا گیاتھا۔ ان کو علی الصبح دہلی ہریانہ سرحد پر ایک پولیس ناکے سے گرفتار کیا گیا۔۔۔ ان کے فرار ہونے پر پولیس ڈائریکٹر جنرل (جیل) سنجیو گپتا کو معطل جبکہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ان کے ساتھ فرار ہونے والے ساتھیوں امن پریت ٹوڈا، وکی گوڈر، وکرمجیت بیکا، گرپریت اور نیٹو دیول ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکے۔ ادھر پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ہرمندر سنگھ کے فرار میں ملوث پرمندر سنگھ کی کیرانہ سے گرفتاری کا دعوی کیا ہے۔ یوپی کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل دلجیت چودھری کے مطابق پرمندر کو شاملی سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ گاڑی بدل کر فرار ہونے کی تیاری میں تھا۔
پرمندرسے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.