نواز شریف کی وجہ سے ملک خطرات میں گھرا ہے،خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر کا27دسمبرکو وزیراعظم کیخلاف تحریک کااعلان

کندھ کوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات ہیں، نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے یہ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملازمت مدت پورہ ہونے بعد ریٹائر ہوجائیں گے، نوازشریف نے جن نعروں پر ووٹ لیا ان ميں سے ایک وعدہ بھی پورا نہيں کیا اور وہ پاناما لیکس کے دلدل ميں پھنس گئے ہیں۔اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی  ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے، ہم  پر فرینڈلی اپوزیشن کے الزام غلط ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے نہیں مانے گئے تو تحریک چلائیں گے ، پیپلز پارٹی 27 دسمبر کونوازشریف کے خلاف جدوجہد کا اعلان کرے گی

You might also like More from author

1 Comment

  1. faraz says

    you people jelous of nawaz sharif because he is very famous doing good work for the betterment of pakistan and best amoung all the politician

Leave A Reply

Your email address will not be published.