جنوبی کوریا کے عوام کرپشن کیخلاف متحد

جنوبی کوریائی دارالحکومت سیئول میں ہزاروں افراد نے کرپشن اسکینڈل کے تناظر میں خاتون صدر پارک گُون ہَے کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ مظاہرین صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ خاتون صدر منصب صدارت کو خیرباد کہنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ابھی تک یہ احتجاجی مظاہرے پرامن رہے ہیں۔ کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد صدر ہَے کی قریبی دوست کو مالی بےضابطگیوں اور حکومتی معاملات میں مداخلت کے الزامات کے تحت حراست میں لیا جا چکا ہے۔ یہ مسلسل چوتھا ہفتہ ہے کہ خاتون صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.