بھارت کی آزاد کشمیر میں شیر کیمپ سیکٹر میں بلا اشتعال گولہ باری

بھارت نے ایل او سی کو میدان جنگ بنا لیا اور تمام جنگی اخلاقیات بھول کر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگا ۔ بزدل بھارتی فوج نے آج اڑی سیکٹر کو ہدف بنایا ۔ مسلسل گولہ باری کی اور فائرنگ کرتے رہے ۔ جواب میں پاک فوج نے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیے ۔بھارت کی شر انگیزی سے سرحد پر موجود بستیاں متاثر ہو رہی ہیں ۔ شیر کیمپ سیکٹر سے ملحقہ علاقوں سے لوگ نقل مکانی کر رہے ہیں ، لیکن ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے ۔مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے مکار انڈیا خطے کے امن سے کھیل رہا ہے ۔ مسافر بسوں ، ایمبولینس ، نہتے شہریوں اور گھروں کو نشانہ بنا کر ثابت کر رہا ہے کہ مودی سرکار پاگل پن کا شکار ہے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.