کولیسٹرول کم کرنے والی دوا,دل کی رگیں کھولنے میں بھی اکسیر

ایڈیلیڈ، دنیا کے ممتاز ماہرینِ قلب نے کہا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے کی ایک نئی دوا دل کی مرکزی شریانوں میں جمی ہوئی چکنائی اور مواد کو پگھلا کر ان کو کامیابی سے کھول سکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق دل کی شریانوں میں بننے والے لوتھڑے پلاک کہلاتے ہیں اور ان میں خون کا بہاو متاثر ہونے سے دل کوآکسیجن اور خون نہیں پہنچ پاتا اور دل کا دورہ پڑسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ریپتھا نامی دوا کو انجکشن کے ذریعے جب دل کے مریضوں میں داخل کیا گیا تو ان کے شریانوں کی رکاوٹ (بلاک) گھلنے لگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.