پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے،ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی بڑی کامیابی، پاکستان وادی کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یو این جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں پاکستان کے تعاون سے پیش قرار داد کی متفقہ منظوری کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے استصواب رائے کیلیے حقوق کا ادراک انسانی حقوق کی ضمانت کی بنیادی شرط ہے۔پاکستان کی قرارداد میں 72 ملکوں نے بھی تعاون کیا۔پاکستان 1981 سے قرارداد پیش کر رہا ہےجس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کی جد و جہد اور حق خود ارادیت کی طرف مبذول کرانا ہے۔امید ہے قراداد اگلے ماہ جنرل اسمبلی کی توثیق کے لیے سامنے لائی جائے گی۔انہوں نے کہا پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی جائے۔پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی ایشیاکااہم ترین ملک ہے۔ دنیا کو نئے اور پیچیدہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انسانی اور منشیات اسمگلنگ ،منظم جرائم خطے کے ملکوں کیلیے خطرہ ہیں ۔انہوں نے کہا خطے میں امن اور ترقی کیلیے پاکستان کا اہم کردار ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.