قدیم مصری مگرمچھ کے اندر سے غیرمعمولی دریافت‘ماہرین حیران

لائڈن،اڑھائی ہزار سال پرانے ایک حنوط شدہ مگرمچھ نے اس وقت نیدر لینڈز کے ماہرین کو حیران کر دیا جب اس کے نئے سکین سے یہ معلوم ہوا کہ اس کے اندر درجنوں حنوط شدہ مگرمچھ کے بچے بھی موجود ہیں۔3میٹر لمبا ممی مگرمچھ 1828 سے نیدر لینڈز کے شہر لائڈن کے نیشنل میوزیم آف اینٹیکس میں موجود ہے اور مصری گیلری میں نمائش کےلئے رکھا گیا ہے۔ڈی ولکسکرینٹ نیوز ویب سائٹ کے مطابق 1990 میں کیے جانے والے سکین سے معلوم ہوا تھا کہ اصل میں یہ دو لپٹے ہوئے مگر مچھ ہیں لیکن اس وقت یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ اس میں کم از کم 47 چھوٹے مگرمچھ بھی موجود ہیں۔یہ اس وقت معلوم ہوا جب سوئڈن کی ٹیکنالوجی کمپنی انٹرسپیکٹرل نے اس کا 3دی سٹی سکین کیا۔میوزیم نے اسے ’غیرمعمولی دریافت‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چھوٹے اور بڑے مگرمچھ کے استعمال سے موت کے بعد زندگی کے قدیم مصری عقائد جھلکتے ہیں۔اس سکین کا منصوبہ اصل میں نئی نمائش کی تیاریوں کا حصہ تھا جس میں میوزیم آنے والوں کو مگرمچھ اور مصری عالم پر ’انٹریکٹیو ورچوئل آٹوپسی‘ کی سہولت دینا تھا۔میوزیم کے مطابق اس سہولت سے یہاں آنے والوں کو یہ موقع فراہم کرنا تھا کہ وہ خود ان کا تھری ڈی نظارہ کر سکیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.