سابق نگراں وزیراعظم معین قریشی امریکا میں چل بسے

سابق نگراں وزیراعظم معین قریشی چھیاسی سال کی عمر میں واشنگٹن میں انتقال کرگئے۔معین الدین احمد قریشی طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔ وہ اٹھارہ جولائی انیس سو تیرانوے سے انیس اکتوبر انیس سو تیرانوے تک نگراں وزیراعظم رہے۔وہ چھیس جون انیس سو تیس کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد محی الدین قریشی برطانوی حکومت میں بطور سول سرونٹ ملازم رہے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے معاشیات کیا تھا۔انیس سو پچپن میں انڈیانا یونیورسٹی سے معاشیات میں پی ایچ ڈی کیا تھا۔ وہ انیس سو ساٹھ میں گھانا حکومت کے معاشی مشیر رہے۔وہ انیس سو اکیاسی سے انیس سو ستاسی تک ورلڈ بینک کے سینئر نائب صدر بھی رہے

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.