مہمند ایجنسی میں خود کش حملے کو ناکام بنا دیا گیا،آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند ایجنسی میں خود کش حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔۔دہشت گردوں نے صبح 6 بجے غنئی کیمپ اور مسجد میں داخلے کی کوشش کی،پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا گھیراؤ کرکےمسجد کے باہر ہی روک لیا گیا،دہشت گردوں نے مسجد میں داخل ہونے کیلئے فائرنگ شروع کردی۔سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مسجد میں ریکروٹس کی بڑی تعداد موجود تھی،آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے بھاری اسلحے سے لیس حملہ آور مسجد اور کیمپ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتے تو زیادہ نقصان ہوتا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.