رن وے پر بندروں کی آمد، طیارہ حادثے سے بچ گیا

احمد آباد،بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کے ہوائی اڈے پر عین اس وقت بندر آن پہنچے جب احمد آباد سے چنائے جانے والا پرائیویٹ ائیر لائن کمپنی کا بوئنگ 737مسافر طیارہ ٹیک آف کیلئے تیار تھا۔اسی دوران ایئر ٹریفک کنٹرول کی طرف سے پائلٹ کو مطلع کیا گیا کہ رن وے پر اچانک بندر آگئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پائلٹ نے ہنگامی طور پر طیارے کو روک لیا ، طیارہ حادثے سے بچ گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.