مرتضیٰ وہاب کی تقرری غیر قانونی قرار،عہدہ چھوڑنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ میں مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب قانون کی مطلوبہ مہارت اور تجربہ نہیں رکھتے۔درخواست گزار کا مزید کہناتھاکہ مشیرصرف وزیراعلیٰ کی معاونت کرسکتا ہے وزارت نہیں چلاسکتا،غیر منتخب شخص کو وزیرکا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔عدالت نے درخواست گزار کے موقف کو درست قرار دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.