ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری کے بیان پر کمیشن کا اظہار برہمی

cctv-video-of-quetta-hospital-blast-8-august-2016-e1470642848810

بلوچستان ہائیکورٹ میں سانحہ 8اگست سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کی سماعت دوران کمیشن نے ماسٹرمائنڈ کی گرفتاری سے متعلق بیان کی وضاحت نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آئی جی بتائیں کہ وزیراعلیٰ کہاں ہیں۔ انھیں وزیر اعلیٰ کی موومنٹ کی سب خبر ہو تی کیونکہ جب تک وہ خود اس بیان کی وضاحت نہیں کرینگے کنفیوژن برقراررہے گی۔ یہاں وزیراعلیٰ کچھ‘ انکے ترجمان کچھ اور ڈی آئی جی پولیس کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں رپورٹ میں لکھیں گے فوری طور پر ماسٹر مائنڈ کی گرفتاری سے متعلق واضح کیا جائے۔ اگر 20منٹ میں واضح جواب نہ آیا تو وزیراعلیٰ کو طلب کیا جائے گا انہیں استثنیٰ حاصل نہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن کی کارروائی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کمیشن پر سیاست نہیں ہونے دیں گے۔ کمیشن میں سول ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.