شاہ نورانی دھماکے میں براہمداغ بگٹی،رااوراین ڈی ایس ملوث

شاہ نورانی دھماکےمیں براہمداغ بگٹی،رااوراین ڈی ایس ملوث ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ براہمداغ غیرملکی آقاؤں کی آشیرباد پر سی پیک کے خلاف متحرک ہے۔ حساس سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی اور اس کے حواریوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔بلوچستان کو دہشتگردی کا نشانہ اس وقت بنایا گیا جب سی پیک سےعالمی منڈیوں تک سامان کی ترسیل میں صرف گھنٹوں کا فاصلہ تھا۔ خود کوبلوچوں کےحقوق کاچیمپئن سمجھنےوالےبراہمداغ بگٹی نےغیرملکی آقاؤں کوخوش کرنےکیلئےخون کی ہولی کھیلی۔ سی پیک پرچینی کنٹینروں کا قافلہ یکم نومبر کو چین سے پاکستان میں داخل ہواتودشمنوں کےسینوں پر سانپ لوٹ گئے۔ ذرائع بتاتےہیں کہ اقتصادی راہداری کےخلاف را،این ڈی ایس اور براہمداغ گٹھ جوڑ ایک بارپھرمتحرک ہوگیاہے۔ براہمداغ بھارت میں مشکل کاشکار ہے اوربلوچستان میں فراری مسلسل بڑی تعداد میں ہتھیار ڈال رہےہیں۔ ۔ادھرسی پیک کی کامیابی کی وجہ سےبھارت براہمداغ کو شہریت دینےسےہچکچارہاہے۔ سی پیک کا افتتاح  قریب آتے ہی بھارت کی پاکستان دشمن سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.