شہباز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوارکرنے کی خوشخبری سنادی

 

لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےکہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے بے انتہا محنت سے کام کیاجا رہا ہے ،اقتصادی راہداری کے تحت ملک بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سےآگےبڑھایاجارہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ساہیوال کول پاورپلانٹ مقررہ  مدت سےکہیں پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ ایسےکول پاور پلانٹ عمومی طور پر چارسے پانچ سال میں مکمل ہوتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ دنیا میں آج تک اتنی تیز رفتاری سے اس طرح کے منصوبے پر کام نہیں ہوا ، جس طرح ساہیوال کول پاورپلانٹ پر ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال کول پاورمنصوبے کی رفتار اور معیار بے مثال ہے، یہ منصوبہ پاک چین دوستی کا عظیم شاہکار بنے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.