بانی ایم کیو ایم کے دور کا خاتمہ ہو گیا

nehal-hashmi

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 14سال قبل دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ گورنر ہاﺅس سندھ بھیجا گیا جسے آج ہٹا دیا ہے اور آج بانی ایم کیو ایم کے دور کا بھی خاتمہ ہو گیا تاہم نئے گورنر کی تعیناتی سے صوبے کو پر امن بنانے میں مدد ملے گی ۔نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ نوازشریف جمہوری وزیر اعظم ہیں ، آمر کے دور میں سندھ میں دہشت گردی اور بد امنی تھی تاہم نواز شریف کے دور اقتدار میں سندھ میں امن بحال ہوا ہے ۔سندھ حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کی صحیح علامت آج گورنر ہاﺅس میں موجود ہے تاہم دہشت گرد تنظیم کا نمائندہ بانی ایم کیو ایم کی طرف بھیج دیا ہے ۔ نہال ہاشمی نے سوال اٹھایا کہ عشرت العباد جرائم میں مطلوب تھے تو سندھ حکومت نے کیوں جانے دیا ؟صحافی نے سوال کیا کہ عشرت العباد کے حوالے سے یہ اقدام پہلے کیوں نہیں لیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پہلے ایک آمر کا دور تھا جب کراچی اور سندھ میں بدامنی اور وحشت کا سماءتھا مگر اب ملک میں جمہوری حکومت ہے
انکا یہ کہنا تھا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی جمہوری حکومت میں کراچی اور سندھ میں امن و امان بحال ہوا ہے ۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان 14سال سے اپنے عہدے پر فائز تھے ۔ عشرت العباد کو بانی ایم کیو ایم نے ہی نامزد کیا تھا اور دیگر سیاسی جماعتوحں کے ساتھ انکے تعلقات بھی انتہائی خوشگوار رہے ہیں اسی وجہ سے انہیں غیر متنازع گورنر تصور کیا جاتا تھا مگر اب جب انہیں ہٹا دیا گیا ہے تو حکومت سینیٹر نہال ہاشمی نے بھی لب کشائی کر دی ہے ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.