دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاؤ کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

5616a79ad3132

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس یعنی شوگر کے حوالے سے شعو راجاگر کرنے کیلئے مختلف تقاریب اور سڑیٹ واک کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے ۔ذیابیطس ایسا مرض ہے جو ملک بھر میں بتدریج بڑھتا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ یہ مرض انسانی جسم میں انسولین کی پیداوار اور فراہمی میں نقص کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس کی وجہ مسلسل غیر صحت مند خوراک اور غیر متوازن طر ز زندگی ہے۔ اس مرض کی علامات میں بے حد بھوک اور پیاس لگنا ،زیادہ پیشاب آنا ،وزن کا تیزی سے گرنا ،زیادہ تھکن محسوس کرنا شامل ہیں۔ماہر ین صحت کے مطابق ذیابیطس سے بچاﺅصرف اور صرف پرہیز اور صحت مند طرز زندگی سے ہی ممکن ہے۔ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پرہیز کے ساتھ ورزش اور نگہداشت ضروری ہے۔چائنہ میں سوڈا اور چینی کی پر ٹیکس بڑھانے کا پر غور کیا جارہا ہے،جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی چینی سے بننے والی مصنوعات سافٹ درنک پر بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز کی گئی ہے،تاکہ آنے والی نسلوں کو اس بیماری سے بچایا جا سکے۔دنیا بھر میں شوگر سے بچاو اور روک تھام کیلئے اسے اقدامات کیے جارہے ہیں۔کیا پاکستان میں اس طرح کے کوئی اقدامات حکومتی سطح پر کیے جائیں گے؟یا معاملہ آگاہی مہم اور واک تک ہی محدود رہے گا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.