پانامالیکس کیس،وزیراعظم کےبچوں نے وکیل تبدیل کرلیا

download

وزیر اعظم کے بچوں نے سلمان بٹ کی جگہ اکرم شیخ کی خدمات حاصل کر لیں۔ پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسن نواز ،حسین نواز اور بیٹی مریم نواز نے اپنا وکیل تبدیل کرنے کے لیے سپریم کورٹ سے استدعا کردی ۔سپریم کورٹ میں وکیل تبدیل کرنے کے لیے درخواست ایڈووکیٹ آن ریکارڈ بیرسٹر رفاقت حسین نے جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ سلمان بٹ کی جگہ اکرم شیخ کو وکیل مقررکرتے ہیں ۔ شریف خاندان کی جانب سے یہ فیصلہ پاناما لیکس کی سماعت سے ایک دن قبل لیا گیا ،کل سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کی سماعت ہوگی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.