لائن آف کنٹرول پر بھارتی دہشت گردی

download-1

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 7فوجی شہید ہو گئے ۔پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تاہم پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دوسری جانب بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔اس سال اب تک اڑی حملے کے بعد بھارت  کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 178 خلاف ورزیوں میں 19 سویلین شہید اور 180 زخمی ہو چکے ہیں۔پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کا آغاز  مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت سے ہوا۔۔۔۔بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی دفتر خارجہ نے کئی بار انڈیا کے سفارکاروں کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف نے بھی اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائر بندی معاہدے کیی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو ان کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.