تاریخی سنگ میل۔۔۔

گوادر بندرگاہ سے پہلا میگا پائلٹ ٹریڈ کارگوروانہ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آ ج سی پیک کا خواب پورا ہو رہا ہے ا ور اس تاریخ ساز تقریب سے خطاب میرے لیے باعث فخر ہے ۔سی پیک خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے ۔ انہوں نے سی پیک کی تکمیل میں ذاتی دلچسپی لینے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ پوری دنیا کی ترقی کیلئے سنگ میل ہے ، سی پیک ایک خطہ ایک سڑک اور ویژن کا عکاس ہے ، سی پیک علاقے میں امن و سلامتی لائے گا ۔سی پیک پورے پاکستان کیلئے ہے اور کوئی بھی صوبہ اس سے باہر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے نئے مواقع اور راہیں نکلیں گی جو پاکستان کو ترقی کی جانب لیکر جائیں گی ۔گوادر اقتصادی راہداری منصوبے کے سرکا تاج ہے ۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ گوادر اقتصادی حب بننے جا رہا ہے اور سی پیک سے پاکستان کے علاوہ پورا خطہ بھی مستفید ہو گا ، گواد رمیں ووکیشنل انسٹیٹیوٹ اور یونیورسٹی بھی بنے گی ۔ سی پیک کے دشمن پاکستا ن کے دشمن ہیں

وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے کہا ہے کہ آج سی پیک کا خواب پورا ہو رہا ہے اور یہ منصوبہ پاکستان سمیت پورے خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے ۔سی پیک سے پاکستان پوری دنیا میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا ، سی پیک سے خطے کی بڑی آبادی کو فائدہ ہو گا، سی پیک منصوبہ حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔سی پیک کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ۔

تاریخی سنگ میل۔۔۔ تعمیر وترقی کے نئے دو رکاآغاز۔۔۔۔گوادر سے پہلے پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا گیا  ہے اس موقع پر وزیرا عظم نواز شریف کا تقرہب سے خطاب کرتے کہنا تھا سی پیک منصوبہ وژن 2025 کی جانب ایک اہم قدم ،،، تکمیل کے لٖئے پوری قوم پرعزم ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.