پنجاب میں بلدیاتی مخصوص نشستوں پر امید واروں کی تفصیلات جاری

1411475707-9904

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں پر امید واروں کی تفصیلات جاری کردیں،مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات میں کل217 امید وارحصہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے کل607امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ جن میں سے 390کاغذات نامزدگی کو مسترد کردیاگیا۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر 81،کسان یامزدوروں کی مخصوص نشستوں پر 21امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ غیر مسلم کی نشستوں پر 11جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 4امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب میں ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 15نومبر کو ہوں گے۔ میونسپل کمیٹی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 17جبکہ یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 19نومبر کو ہوگا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.