غیرقانونی اسلحہ، فیصل رضا عابدی کی ضمانت منظور

download-2

کراچی رینجرز نے پانچ نومبر کی شب رضویہ سوسائٹی میں چھاپہ مار کر فیصل رضاعابدی کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ جنہیں ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے انہیں انیس نومبر تک جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی شام چھ بجے اپنی رہائشگاہ نیو رضویہ سوسائٹی کے باہر اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں وہ اہم انکشافات کرینگے۔ یاد رہے کہ فیصل رضا عابدی کے گھر سے تلاشی کے دوران برآمد اسلحے میں ایک ایس ایم جی غیرقانونی نکلی تھی جس کے خلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.