کراچی:اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کا مقابلہ،3دہشت گرد ہلاک

ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو کمین گاہ میں موجود دہشتگردوں نے رینجرز پر فائرنگ کردی۔ جس سے دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔ رینجرز کی جوابی کارروائی سے تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بر آمد ہوئے ہیں۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہر میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ فوری طور پر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.