وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کاگریٹراقبال پارک کادورہ

وزیراعلیٰ شہبازشریف نےگریٹراقبال پارک میں بنائی جانےوالی جھیل، ڈانسنگ فواروں،فوڈ کورٹ، پارکنگ ایریا اورپلےایریا کےعلاوہ دیگرحصوں کامعائنہ بھی کیا، کمشنرلاہورڈویژن اور ڈی جی پی ایچ اےنےوزیراعلیٰ کومنصوبےپرہونےوالی پیش رفت اوراب تک ہونےوالےکاموں کےحوالےسےبریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نےکہا کہ منصوبے میں تحریک پاکستان کےحوالےسےہسٹری میوزیم بنایا جارہاہے اور نئی نسل کوحصول پاکستان کیلئےدی جانےوالی قربانیوں سے آگاہ کرنے کیلئےیہ منصوبہ سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ گریٹر اقبال پراجیکٹ اعلیٰ معیار کا شاہکاراورسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہوگا جو نہ صرف پاکستان کی ثقافت اور تاریخی ورثےکی اہمیت کو اجاگر کرنےمیں اہم کردارادا کرے گا بلکہ نئی نسل کوتحریک پاکستان کی اہمیت اور قومی ہیروز کی کاوشوں اور قربانیوں سےآگاہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.