جنگ مسلط ہوئی تواس کاجواب بھرپورطاقت سےدیاجائےگا

نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کی زیرصدارت نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کااعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کااظہار کیا گیا۔ اجلاس میں نیول چیف کو جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی جس پرنیول چیف نےآپریشنل تیاریاں کےاعلیٰ معیارکوبرقراررکھنےاوراپنی ذمہ داریوں پرمستقل چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ مسلط ہوئی تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے دیا جائے۔  کانفرنس میں گوادر بندرگاہ کے سیکیورٹی اموراوراقتصادی راہداری سےمتعلق سیکیورٹی کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف نے کہا کہ صلاحیتوں کے حصول کیلئے ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.