پولیس ٹریننگ کالج، سول اسپتال حملوں کےماسٹر مائنڈ گرفتارکر لئے

zehri

دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنے انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور آخری دہشت گرد تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نےکہا کہ ماضی میں دہشت گرد ہمارے پیچھے ہوتے تھے اور حکمران جان بچانے کی کوششوں میں مصروف رہتے لیکن آج حالات یکسر مختلف ہیں آج ہم دہشت گردوں کے پیچھے ہیں اور انھیں چن چن کر مار رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ پولیس ٹریننگ کالج پر جےآئی ٹی تشکیل دیا دونوں سانحات میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت ان کے سہولت کار جنھو ں نے دہشت گردوں کو کوئٹہ میں ٹہرایا اورسہولت کاری کا کردار ادا کیا، وہ اب سیکیورٹی اداروں کے شکنجے میں ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.