وزیر اعلی کی پیپلز پارٹی رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعلی پنجاب پیپلز پارٹی کے سینئررہنما جہانگیر بدر مرحوم کی رہائش گاہ علی ٹاؤن ٹھوکر نیاز بیگ گئے، اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ انہوں نے مرحوم کی سیاسی و جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر جیسے کارکن کسی بھی پارٹی کے لئے ایک اثاثہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مرحوم کی سیاسی زندگی ایک جدوجہد سے عبارت تھی ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کیلئے بے شمار قربانیاں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر مرحوم کی جمہوریت اور جمہوری نظام کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات ہیں۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعلی نے جہانگیر بدر کے بھائی اور بیٹوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.