سیالکوٹ، اجازت کےبغیرشوکرنےپرججہ بٹ کاخواجہ سراؤں پرتشدد

سیالکوٹ کا بدمعاش اعجاز عرف ججہ بٹ خواجہ سراؤں کا ٹھیکیدار بن گیا،،، ملزم نےاجازت کےبغیر شوکرنےپراپنے 15 خواجہ سرا ساتھیوں سے ملکر خواجہ سرا عظیمہ کے ڈیرہ واقعہ پکی کوٹلی میں مسلح ہوکر پہنچ گیا۔ اور وہاں پر موجود عظیمہ عرف آرزو اور اس کے ساتھیوں کو یرغمال بنالیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتارہا جبکہ ملزمان نے ڈیرے پر موجود متعدد خواجہ سراؤں کے سر مونڈ دئیے اور ان کے جسم پر سگریٹ سلگاتے رہے۔ اس دوران ملزمان نے خواجہ سرا شنائیہ کو برہنہ کرکے اس پر بیلٹوں سے تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنالی جو کہ منظر عام پر آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آگئی۔ ڈی ایس پی صدر سرکل طارق سکیھرا نے دن نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ خواجہ سراعنصر الیاس عرف پھول اور ظہیر عباس کو گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمدعابد خان اور ایس پی رفعت بخاری نے تھانہ حاجی پورہ اور تھانہ نیکاپورہ کی پولیس پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے کارروائی کرکے مرکزی ملزم ملزم اعجاز عرف ججہ بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.