گہری دھند نے ڈیرے ڈال لیے

آج تیسرے روز بھی کیمائی دھوئیں کے بادلوں نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں ہر چیز کو چھپا رکھا ہے، حد نظر بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے اتھاری کی جانب سے جاری کی گئی ایڈوائزری کے مطابق موٹر وے بھی پر صورتحال انتہائی خراب ہے۔ موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ،لاہورسے سیال موڑ،مانگا منڈی، پتوکی اوکاڑہ ،ساہیوال اور خانیوال سمیت مختلف مقامات پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔موٹروے اور سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو رفتار کم اور فوگ لائیٹس کے استعمال کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ساہیوال میں دھند کے باعث حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے جبکہ پنڈی بھٹیا ں میں بھی ایک شخص دم توڑ گیا

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی ”سموگ“ کا راج ہے۔ ساہیوال اور پنڈی بھٹیاں میں ٹریف حادثات کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ حد نظر انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر وے کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا ہے

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گہری دھند نے ڈیرے ڈال دیئے۔۔سامنے کی چیزیں بھی دھندلا گئیں۔۔شیخوپورہ ،پنڈی بھٹیاں اور فیصل آباد ایم تھری موٹر وے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند،ڈرائیورز کو گاڑیاں آہستہ چلانے کی ہدایت۔۔۔ساہیوال اور پنڈی میں دوٹرکوں اور کارمیں تصادم،2 افراد جاں بحق

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.