گہری دھند نے ڈیرے موٹر وے بند

لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہرو ں میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہو گئی ہے۔ موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے سیال موڑ تک، ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک اور موٹر وے ایم فور کو فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ آباد، کوٹ مومن، مانگا منڈی، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں بھی شدید دھند کا راج ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر صفر ضروری ہو تو فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال پر ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔ ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری دوران سفر تیز رفتاری، موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔۔چکوال میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔اوکاڑہ میں دھند کے باعث 2 رکشے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک خاتون زندگی کی بازی ہار گئی دوسری جانب چیچہ وطنی میں دھند کی وجہ سے پولیس وین فٹ پاتھ پر چڑھ گئی حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسموگ کی یہ صورت حال مزید چار سے پانچ دن برقرار رہے گی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.