سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں نھنے مہمان کی آمد

10

پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے ہاں نھنے مہمان کی آمد ہوئی ہے، شعیب اختر اور ان کی بیوی رباب نے ٹوئٹر پر اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اور میری بیگم کو ایک خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے، جس پر وہ بہت خوش ہیں، ان کا مزید کہنا تھاکہ دونوں ماں بیٹا تندرست اور صحت مند ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک اور ٹویٹ میں شعیب اختر کا کہنا تھاکہ چھوٹے سے نھنے فرشتے کی آمد پر ایک عجیب اور پرمسرت احساس ہوا جس پر وہ اللہ تعالیٰ کے مشکور ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے شہرت پانے والے سابق فاسٹ باؤلر 25 جون 2014 کو رباب سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.