آرمی چیف کی زیرصدارت کورہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں اجلاس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آزاد کشمیر میں مسافر بس پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہادتوں اور بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کی جانب سے موثر کارروائی کا جائزہ بھی لیا گیا جب کہ آرمی چیف نے فوجیوں کے بلند حوصلے اور موثر جواب دینے کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غیر پیشہ وارانہ اور ناقابل قبول عمل ہے تاہم انہوں نے فوجی جوانوں کو ایل او سی پر آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور موثر جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ وادی نیلم کے علاقے لوات میں بھارتی فورسز کی جانب سے ایک مسافر کوچ پر راکٹ داغا گیا جس کے نتیجے میں10 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے تھے جبکہ آج ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی سے 3 پاکستانی فوجی بھی شہید ہو چکے ہیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی بھی جہنم واصل ہوگئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.