پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف شہر شہر کریک ڈاؤن عروج پر پہنچ گیا۔ کھلاڑیوں کی پکڑ دھکڑ میں تیزی آ گئی۔ ذرائع کے مطابق، 16 ایم پی او کے تحت پولیس نے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔ لاہور میں اچھرہ اور ستوکتلہ سمیت مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 15 سرگرم کارکن دھر لئے گئے۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی کھلاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوا اور متعدد کارکن پکڑے گئے۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور ضلعی رہنماء سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ اوکاڑہ، پھول نگر، پیر محل اور ساہیوال سے بھی درجنوں مقامی کارکنوں کو پکڑ لیا گیاہے۔ رحیم یار خان اور وہاڑی میں بھی پولیس نے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف گرفتاریوں سے بچنے کے لئے تحریک انصاف کے متعدد رہنما روپوش ہوگئے ہیں ۔

لاک ڈاؤن سےبچنےکیلئےپنجاب بھر میں کریک ڈاؤن،،، مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،،، لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت کئی شہروں سے درجنوں کھلاڑی پکڑے گئے، جبکہ متعدد رہنما روپوش ہوگئے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.